نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مصطفی کمال
October 30, 2019
*پریس ریلیز*
*مورخہ 30 اکتوبر 2019*
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا نظام اس وقت تک درست نہیں ہوسکتا جب تک اس ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں نہیں آجاتی۔ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جس قوم کے نوجوان محنتی، جفاکش، تعلیم یافتہ اور پرسکون و مطمئن ہوں تو اس قوم کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم نہیں کیے گئے۔ نوجوان نسل میں اتنا پوٹینشل ہے کہ اگر انہیں معقول وسائل اور مواقع فراہم کیے جاتے تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکتا تھا۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے اس عظیم خزانے کو ملک کی تعمیر و ترقی میں نا صرف بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کریگی بلکہ وسائل اور مواقع تخلیق کرے گی کیونکہ ہم ہی پاکستان کی تمام بیماریوں کا علاج جانتے ہیں، ہم نوجوانوں کے روشن و محفوظ مستقبل کی ضمانت فراہم کریں گے تاکہ نا صرف یہ کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتے بلکہ دہشتگری کی لعنت سے بھی ہمیشہ کے لیے پاک ہوسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں پی اے ایف کیٹ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل سافٹ وئیر انجینئرز کے وفد کی پاکستان ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی، مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جسے قدرت نے جہاں بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے وہاں نوجوانوں کی صورت میں اگلے ستر سال تک وہ سرمایہ عطا فرمایا ہے کہ اگر اسکو منظم طریقے سے استعمال کیا گیا تو پاکستان کامیاب ہوجائے گا۔
*شعبہ نشرو اشاعت*
*پاک سر زمین پارٹی*