پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی پر مصطفی کمال کی دلی مبارکباد
October 26, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 26۔ اکتوبر 2019
*پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی پر مصطفی کمال کی دلی مبارکباد*
- *پی ایس پی مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے مصطفی کمال*
پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ دیوالی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ پی ایس پی مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتی ہے ۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی عبادت گاہوں اور مذہبی عقائد کا احترام کریں لحاظہ دنیا کا ہر مذہب امن شانتی اور بھائی چارے کا درس ملتا یے اور تمام مزاہیب کا احترام انسانیت کا درس دیتا ہے
انہوں نے کہا کہ وہ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری اپنی عبادات میں ملک میں امن و امان کے قیام ، مذہبی رواداری و ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کرے۔