وہ دن دور نہیں جب پی ایس پی پورے پاکستان میں ایک طاقت اور پاکستان کی جماعت بن کر ابھری گی مصطفی کمال
October 20, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 20 اکتوبر 2019
وہ دن دور نہیں جب پی ایس پی پورے پاکستان میں ایک طاقت اور پاکستان کی جماعت بن کر ابھری گی اور لوگ ہماری بات کو تسلیم کرے گے کہ پی ایس پی سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے ،سینیئر سیٹزین ہمارے پارٹی میں ہیں چاہے وہ زمہ داران ہو یا کارکنان وہ ہمارے سر کا تاج ہیں، پی ایس پی کی جد وجہد میں بزرگوں کا بہت بڑا کردار ہے کیونکہ یہ بزرگ ہماری پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںِ ان خیالات کا اظہار پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال نے پاک سر زمین پارٹی سینئر سٹیزن کمیٹی کے تحت پاکستان ہاؤس میں کراچی کے 12 ٹاؤنز کے زمہ داران کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ،نیشنل کونسل کی اراکینِ سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ آج اتنی تعداد میں سینئر سیٹزین آج یہاں موجود ہیں یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ویژن ہمارا نظریہِ سچا ہے ہم اس شہر ، اس صوبے،ملک کی بقاء اور نسلوں کی بقاء اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جد وجہد کر رہی ہیں انہو ں نے کہا کہ سینئر سٹیزنز معاشرے کا سب سے تجربہ کار کردار ہوتے ہیں کیونکہ آپ کے پاس اس معاشرے میں گزارے گۓ ادوار کے تمام اتار چڑھاؤ اور نشیب وفراز کے تجربات ہوتے ہیں اور آپ ان تجربات کی روشنی میں آئندہ نسلوں کو ایک بہتر مستقبل کے لۓ رہنمائی فراہم کرتے ہیں میں نے اور انیس احمد قائم خانی صاحب نے آج سے ساڑھے تین سال قبل صرف اپنے رب کی رضا, اس برباد ہوتے ہوۓ شہر ,اس میں رہنے والے انسانوں اور آنے والی نسلوں کی بقا کی خاطر فرعون وقت کے خلاف آواز اٹھائی اور یہ وہ وقت تھا جب اس شہر میں اختلاف راۓ کی کم سے کم سزا موت تھی اور لوگ ہم سے سوال کرتے تھے کہ آپ گھرسے باہر کیسے نکلو گ آج ساڑھے تین سال کے بعد اللہ رب العزت کی حمایت اور اس کے کرم سے ہم تو ہر جگہ موجود ہیں مگر فرعون اور اسکے حواریوں کی دکانیں بند ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اور پی ایس پی کا نظریہ ہی اب اس شہر,صوبہ اور ملک کی بقا اور تعمیر و ترقی کا واحد راستہ ہے اور آج کراچی کے 12ٹاؤنز سے آۓ ہوۓ سینئر سٹيزنز اور ان کی پی ایس پی کے نظریہ کے ساتھ وابستگی اور کام کرنے کا عزم میرے لۓ نہ صرف طمانیت کا باعث ہے بلکہ یہ مصطفی کمال,انیس احمد قائم خانی اور پی ایس پی کے نظریہ کی سچائی اورحقانیت پرواضح دلیل ہے اور مجھے یقین ہے کہ پی ایس پی کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے
انہوں نے سینئر سٹیزنز کو اپنا بڑا بھائی اور بزرگ گردان کر تاج میں لگے مرکزی ہیرے کی مانند قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہر شخص مصطفی کمال ہے اب آپ کو اپنا نظریہ عام آدمی تک پہنچانا ہے اور اس کے لۓ ہمیں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے