آصف حسنین نے کراچی سگ گزیدگی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار
October 19, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 19 اکتوبر 2019
پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے کراچی سگ گزیدگی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اوراپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کتے کےکاٹنے کی ویکسن کی عدم دستیابی پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک دوسرے پر روایتی الزامات لگائے میں مصروف ہے اور شہر میں روزانہ عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں جبکہ سندھ کی نااہل ترین حکومت عوام کو صحت اور علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکام ہے. اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومت
حکومتوں کی نا اہلی کا ثبوت ہے. انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بارہ گھنٹے کے دوران کتے کے کاٹنے سے 21فراد کو زخمی ہوئے ہیں جو کہ تشویشناک ہےانہوں نے کہا کہ کتوں کی بہتات سنگین مسئلہ بن چکا ہے ،مگر اس کے تدارک کیلئے حکومت سندھ شہری انتظامیہ عملی اقدامات سے قاصر ہیں۔ کراچی پہلے تباہ ہو چکا ہے. لیکن کراچی کے عوام کی زندگیوں کے بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا ہے، شہر پہلے ہی ڈینگی، کانگو،نگلیریا کے زیر اثر ہے، اب شہر میں دندناتے کتے شہریوں کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔آوارہ کتوں کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی کی عوام کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے. انہو ں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور سندھ کی نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔