Categories
خبریں

صدر ندیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس پی محنت کشوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کر رہی ہے

صدر ندیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس پی محنت کشوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کر رہی ہے

Homepage

پاک سر زمین پارٹی

مورخہ 16 اکتوبر 2019

 

 

لیبر فیڈریشن پاک سر زمین پارٹی کے صدر ندیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس پی محنت کشوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں مختلف اداروں سے آئے ہوئے ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیبرفیڈریشن کے زمہ داران بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری دینے والوں نے لاکھوں افراد کو بے روزگار کر دیا اور اوپر سے کمر توڑ مہنگائی نے ملازمت پیشہ طبقہ کی زندگی اجیرن کردی اور دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا،انہو ں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں محنت کش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے منشور میں مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ ، تعلیم ، صحت، روزگار سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنیادی نقاط شامل ہیں