پاک سرزمین پارٹی صرف سندھ کی جماعت نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے اور مصطفیٰ کمال وفاق پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں. انیس قائم خانی
October 9, 2019
http://www.psp.org.pk
*پریس ریلیز*
*مورخہ 9 اکتوبر 2019*پاک سرزمین پارٹی صرف سندھ کی جماعت نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے اور مصطفیٰ کمال وفاق پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں. پنجاب کو مختلف ادوار میں ہر طرح سے لوٹا گیا، اس لیے پنجاب کو ایماندار، باکردار، قابل اور محنتی مصطفی کمال کا ساتھ دینا ہوگا جو پاکستان کے تمام مسائل کو حل کرنا اور کروانا جانتے ہیں .مصطفی کمال کی آواز اب پنجاب کی آواز بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے لوگ مصطفی کمال کے ویژن سے متاثر ہو رہے ہیں اور پی ایس پی میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس اور جنوبی پنجاب ملتان میں پاکستان ہاوس ملتان دفتر کا افتتاح کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی کے ہمراہ وائس چئیرمین اشفاق منگی، سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی، جنوبی پنجاب کے صدر کرامت شیخ اور دیگر مرکزی رہنما ساتھ تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی، ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے. مصطفی کمال کی قیادت میں پی ایس پی پورے پاکستان کا مقدمہ لڑیگی، مصطفی کمال واحد قومی لیڈر ہیں جنکا ماضی بے داغ ہے، جنہوں نے اپنی قابلیت سے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو دنیا کے سات تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل کروایا، انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر کشمیر کے لئے جدوجہد کر نا پڑے گی، اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس سے پیشتر صدر پی ایس پی انیس قائمخانی نے وفد کے ہمراہ ملتان بائے پاس پر پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان و ہمدردوں ملاقات کی، علاوہ ازیں پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی نے تنظیمی دورہ پر چنی گوٹھ ضلع بہاولپور پنجاب پہنچے جہاں انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے ملاقات کی، صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائمخانی دیگر زمہ داران کے ہمراہ جب چوک ظاہر پیر ضلع رحیم یار خان پہنچنے پر زمہ داران و کارکنان نے والہانہ استقبال کیا۔ جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی نے لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں منظم کررہے ہیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پورے پاکستان سے پی ایس پی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی.
*شعبہ نشر و اشاعت*
*پاک سرزمین پارٹی*