آسیہ اسحاق نے ناروال میں دسویں کلاس کی طالبہ عائشہ ذوالفقار کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کی سخت مزمت
September 29, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 29 ستمبر 2019
پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق نے ناروال میں دسویں کلاس کی طالبہ عائشہ ذوالفقار کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کی سخت مزمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خصوصاً پنجاب اور پورے ملک میں بالعموم تسلسل کے ساتھ معصوم بچے اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات کا رونماء ہونا نہ صرف یہ کہ تشویشناک ہے بلکہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پاکستان کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہے. انتخابی وعدوں کے باوجود پولیس ریفارمز ناہونے کی وجہ سے پنجاب پولیس پر عوام کا اعتبار نہیں رہا. شہریوں کی حفاظت کسی بھی ریاست کا اولین فرض ہے، جس میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ریاست ماں جیسی ہے تو بچوں کی حفاظت کا فرض پورا کرے، انہوں نے کہا کہ معصوم بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے گھناؤنے واقعات اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ ہمارا معاشرہ معاشی، تعلیمی اور اخلاقی طور پر انتہائی کمزور ہوچکا ہے۔ پاکستان کی بقا باکردار قیادت میں پنہاں ہے. پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت باکردار، بااعتبار، قابل اور محنتی ہے جو پاکستان کے مسائل حل کرنا بخوبی جانتی ہے، آسیہ اسحاق نے مطالبہ کیا کہ وزارت قانون پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرمان اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کو سرعام پھانسی کی سزا کا متعین کرے. انہوں نے وزیراعظم عمران خان، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے معصوم بچی عائشہ ذوالفقار سمیت تمام بچے اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث اصل درندہ صفت عناصر کو فوری گرفتار کر کہ عبرتناک سزا دی جائے۔