مصطفی کمال نے کراچی چیمبر آف کامرس کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نئے عہدیداران کو مبارکباد
September 28, 2019
پاک سر زمین پارٹی
مورخہ 28 ستمبر 2019
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی چیمبر آف کامرس کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر آغا شہاب احمد ، سئنیر نائب صدر ارشد اسلام، نائب صدر شاھد اسماعیل کا بلا مقابلہ منتخب ہونا چیمبر کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے، مصطفیٰ کمال نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پوری محنت اور لگن سے کراچی چیمبر آف کامرس کی کارکردگی کو مزید متحرک اور فعال بنانے کے لئے اقدامات کریں گے اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئےکار لائیں گے۔