Categories
خبریں

مصطفی کمال نے آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

مصطفی کمال نے آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

*پاک سر زمین پارٹی*

مورخہ 24 ستمبر 2019

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں انسانی جان و مال کے ضیاع کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، آج آنے والی یہ قدرتی آفت ایک المناک قومی سانحہ ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اس قسم کی قدرتی آفات اور سانحات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کو فعال بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور موثر طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال نے امید ظاہر کی کہ تمام حکومتی ادارے یک جان ہوکر اس ناگہانی قدرتی آفت سے نمٹیں گے. انہوں نے پی ایس پی پنجاب اور آزاد کشمیر کے تمام کارکنان و عہدے داران کو امدادی؛ سرگرمیوں میں شمولیت کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ زلزلہ زدگان کو جلد از جلد ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، متاثرین کو فی الفور محفوظ مقامات پر منتقل کرکہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں.

*شعبہ نشر و اشاعت*
*پاک سرزمین پارٹی*