Categories
خبریں

ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر کراچی کی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا چاہتی ہے تو کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں پر روزگار کے دروازے کھولے۔ کوٹہ سسٹم نے کراچی کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردیے ہیں،

Homepage

*مورخہ 12 ستمبر 2019*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر کراچی کی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا چاہتی ہے تو کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں پر روزگار کے دروازے کھولے۔ کوٹہ سسٹم نے کراچی کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے بند کردیے ہیں، اس لیے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ وفاقی اداروں میں کراچی کے نوجوانوں کے لیے کوٹہ مختص کرے تاکہ اہلیان کراچی میں جو مایوسی پائی جاتی ہے اس کا کسی حد تک خاتمہ ممکن ہو۔ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ اور منی پاکستان ہے، یہاں ہر زبان بولنے والے، رنگ، نسل، مسلک، مذہب کے لوگ مل کر رہتے ہیں، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا اس کے لیے ضروری ہے کہ کراچی پر چھائے مایوسی کے بادلوں کو ہٹایا جائے اور کراچی والوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں بالخصوص وفاقی اداروں میں اہلیان کراچی کے لیے کم از کم 30 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت حصولِ روزگار ہے۔