پی ایس پی کے چئیرمن مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے گزشتہ روز معروف علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات
September 6, 2019
*پاک سر زمین پارٹی*
مورخہ 6 ستمبر 2019
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے محرم الحرام کے موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری اسی سلسلے میں پی ایس پی کے چئیرمن مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے گزشتہ روز معروف علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات اور مسجد باب العلم کی مجلس میں شرکت۔ اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کو ئی تحریک کر بلا سے سبق لئے بغیر متحرک نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے تحریک کے آغاز سے ہی مسالک اور مزاہب کی آپس کی نفرتوں کو دور کرنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کی ہے جس کی بدولت آج کراچی پر امن شہر بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ پی ایس پی کی یہ کوشش ہے کہ ان نفرتوں کو محبتوں میں بدلہ جائے جس کی ہم جد وجہد کر رہےہیں اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسن ظفر نقوی نے پی ایس پی کے مثبت کردار کوسرہاتے ہوئے کہا کہ ملک میں بلخصوص شہر کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں پی ایس پی کا کردار قابل ستائش ہے
دریں اثنا چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی ٹاون اور عزیزآ باد بوتراب امام بارگاہ میں مجلس میں شرکت ۔