Categories
خبریں

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے ایک مضبوط چٹان کی مانند ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے ایک مضبوط چٹان کی مانند ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

Homepage

*مورخہ 5 ستمبر 2019*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے ایک مضبوط چٹان کی مانند ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ یوم دفاع اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمیشہ بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور آج بھی دے رہی ہیں۔ یوم دفاع پاکستان ہمارے قومی ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے، اس دن ہمارے ملک کی بہادر مسلح افوج اور پوری قوم نے ملکر دشمن ملک کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا تھا۔ اس دن پاکستان کے شہریوں نے اپنے وطن کی حرمت اور عزت کو برقرار رکھنے کے لئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ وطن کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، ہمارا دشمن طاقت کے نشے میں یہ بھول چکا تھا کہ جنگیں ہتھیاروں کی طاقت سے نہیں بلکہ جوش و جذبے سے جیتی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی ضرورت 6 ستمبر 1965 کے دن ملی یکجہتی کی تھی اتنی ہی ضرورت آج بھی ہے، دشمن نے ہماری اندرونی و بیرونی سرحدوں پر سازشیں تیار کر رکھی ہیں اور ہمارے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف عمل ہے۔ ان سازشوں کو ناکام بنانے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کے لئے پوری قوم کو پھر سے 6 ستمبر ؍ 1965 جیسی یکجہتی اور ملی حمیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے موقع پر ہمیں اپنے بری، فضائی اور بحری افواج کے شہداء کے ساتھ ساتھ کشمیر کے ان بہادر لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو آج بھی نڈر ہوکر دشمن کی کمین گاہوں کو اکھاڑ پھینک رہے ہیں اور ہزاروں جانوں کا نظرانہ دینے کے باوجود بھی ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ کشمیر کے لوگ پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں اپنے شہداء کے لہو کی لاج رکھتے ہوئے آپس کی رنجشوں اور اختلافات کو بھلا کر پورے جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے شہر اور اپنے پاک وطن کی حفاظت کرنی ہے اور دشمن کو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دینا ہے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے اور ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ ہم اپنے دشمن کی ہر کوشش کو اپنے اتحاد اور ملی یکجہتی سے ناکام بنائیں گے۔