Categories
خبریں

مصطفیٰ کمال نے اپنے دورہ کشمیر کے دوسرے روز علاقہ عمائدین کی جانب سے دعوت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مہاجر کیمپ نمبر 2، مظفرآباد کا دورہ کیا اور کشمیری خاندانوں سے ملاقاتیں کیں

مصطفیٰ کمال نے اپنے دورہ کشمیر کے دوسرے روز علاقہ عمائدین کی جانب سے دعوت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مہاجر کیمپ نمبر 2، مظفرآباد کا دورہ کیا اور کشمیری خاندانوں سے ملاقاتیں کیں

Homepage

*29 اگست 2019*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے اپنے دورہ کشمیر کے دوسرے روز علاقہ عمائدین کی جانب سے دعوت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مہاجر کیمپ نمبر 2، مظفرآباد کا دورہ کیا اور کشمیری خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے دارالخلافہ کراچی سے اپنے بھائیوں کے پاس آئے ہیں۔ اس دورے کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے بلکہ بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کے مظالم کے خلاف کراچی سے کشمیر تک ہر پاکستانی متحد ہے اور بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے وطن عزیز کے ہر زرے کی حفاظت کریں گے، پاکستان کی افواج صرف 8 لاکھ نہیں بلکہ کشمیر لینے کے لیے 22 کروڑ عوام سے لڑنا ہوگا جو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کربلا بن گیا ہے، قیامت کا منظر ہے اس حالات پر خاموش رہنے والے لوگ اور ممالک ظالم کے ساتھی ہیں۔ ہم نے اس خاموشی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور کشمیریوں کے پاس آئے ہیں، کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہیں، پورا پاکستان انکے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت اگر ہمارے نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے تو ظالم دنیا کے آگے رونے کا فائدہ نہیں ہے، جب ہم بھارت کو ماریں گے تو دنیا بھاگتی ہوئی خود آئے گی. کشمیریوں کی کامیابی ہر پاکستانی کی کامیابی ہے۔ اس وقت ڈیڑھ کروڑ کشمیری پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، بھارت کا مقصد کشمیریوں سے گزر کر پاکستان پر حملہ کرنا ہے، ہماری زندگیاں کشمیریوں کی امانت ہیں اور اپنی جانیں پیش کرنے کیلئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ ریاست پاکستان کے سربراہ ڈٹ کر بات کریں ہار جیت اللہ دینے والا ہے۔ کشمیریوں سے اللہ نے بہت بڑا کام لیا ہے بھارت کی اب بہت ساری ریاستیں آزاد ہوں گی ان کی آزادی کا سہرا بھی کشمیریوں کے سر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے بھارت کا تسلط اور انویسٹمنٹ کو ہم نے اکھاڑ پھینکا ہے. اس موقع پر پارٹی کے صدر انیس قائم خانی، وائس چیئرمین اشفاق منگی، اراکین نیشنل کونسل سید حفیظ الدین، آفاق جمال اور شمشاد صدیقی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ مہاجر کیمپ نمبر 2 پہنچنے پر پاک سرزمین پارٹی کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا، پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے اور وہاں موجود اکابرین نے سید مصطفیٰ کمال سمیت کراچی سے پی ایس پی کے رہنماؤں کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔