کراچی کی عوام کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی ، غلاظت اور سیوریج کے نظام کی بدحالی ، سندھ حکومت اور مئیر کراچی کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے
August 22, 2019
*پاک سر زمین پارٹی*
*مورخہ 22 اگست 2019*
کراچی کی عوام کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گندگی ، غلاظت اور سیوریج کے نظام کی بدحالی ، سندھ حکومت اور مئیر کراچی کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے منقعدہ کئے گئےاور اس سلسلے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اللہ والی چورنگی، یارو گوٹھ، سرجانی ٹاؤن،،ڈسٹرکٹ کورنگی میں جوہر پارک روڈ، کورنگیB-33، یوسی:31، کورنگی ٹاؤن،ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سولجر بازار نمبر: 2، شیل پیٹرول پمپ والی گلی، پی آئی بی ٹاؤن،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ایم سی اسکول، نزد نورانی پارک، سیکٹر 1A، یوسی 13، قصبہ علیگڑھ، اورنگی ٹاؤن اورڈسٹرکٹ ساوتھ میں اورنج اسٹریٹ، نزد دولتِ القرآن مسجد، یوسی 18، گارڈن ٹاؤن اورڈسٹرکٹ ملیر میں سعودآباد چورنگی، سعودآباد، ملیر ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرے منقعدہ ہوئے جس میں پی ایس پی وائس چیئرمین اشفاق منگی پی ایس پی کے نیشنل کونسل کے اراکین ڈاکٹر ارشد وہرا، شمشاد صدیقی ،آصف حسنین، ارتضیٰ فاروقی، حفیظ الدین، شیراز وحید اور اہل علاقہ کی عوام بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر احتجاج میں موجود مظاہرین میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے، حکومت سندھ کے خلاف اور چور ہے چور ہے مئیر کراچی چور کے نعرے بازی کی گئی اس موقع پر اشفاق منگی، ڈاکٹر ارشد وہرا، شمشاد صدیقی ،آصف حسنین، نے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذاتی مفادات کی سیاست نے کراچی کو آج تباہ کر دیا ہے اور کراچی عوام مصطفی کمال کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے دور نظامت میں کراچی ایک ترقی شہر بن چکا تھا انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری نا صرف گندگی اور تعفن کے عذاب میں مبتلا ہیں اور کچرے کی وجہ سے مچھیروں کی بہتاب اور مختلف بیماریوں نے بھی کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں صفائی کی بدترین صورتحال ہے، جگہ جگہ گثر ابل رہے ہیں اور پورا کراچی آج کچرا کنڈی بن گیا ہے احتجاجی مظاہرے میں شرکت عوام نے مصطفیٰ کمال کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے عوام نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے مسائل کا حل مصطفیٰ کمال ہےانہوں نے کہا کہ گندگی کے باعث اسپتالوں میں روزانہ بڑے پیمانے پر ڈائریا‘ ملیریا بخار‘ ٹائی فائیڈ اور ہیپاٹائٹس کے مریض داخل ہورہے ہیں جو باعث تشویش ہے۔