Categories
خبریں

مصطفیٰ کمال نے بھارت کی جانب سے کشمیر کے معصوم شہریوں پر کلسٹر بم کے استعمال کی بھرپور مذمت

مصطفیٰ کمال نے بھارت کی جانب سے کشمیر کے معصوم شہریوں پر کلسٹر بم کے استعمال کی بھرپور مذمت

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے بھارت کی جانب سے کشمیر کے معصوم شہریوں پر کلسٹر بم کے استعمال کی بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلسٹر بموں کا استعمال جینوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ اقوامِ متحدہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے۔ بھارت معصوم نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر کے انہیں آزادی کے بنیادی انسانی حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت کشمیر پر سات دہائیوں سے قابض ہے اور کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ اقوام عالم کو اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ بھارتی قابض افواج وادی کشمیر میں نوجوانوں، بزرگوں کے قتل عام اور خواتین کی عصمت دری جیسے انسانیت سوز مظالم میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کشمیری عوام کے حقوق کے لیئے آواز بلند کرتی رہے گی اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کشمیر کی عوام کی آزادی کی جدوجہد میں شامل رہے گی۔