آصف حسنین نے شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار
July 31, 2019
پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے جو حکمرانوں اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے زحمت بن جاتی ہے، ایک طرف سندھ بالخصوص شہر قائد میں نکاسی آب کاکوئی سسٹم نہیں تو دوسری طرف متعلقہ صوبائی وزیر اور مئیر کراچی اپنی ذمہ داری پوری کر نے کیلئے تیار نہیں،بارش نے حکومت اور بلدیاتی اداروں کی نا اہلی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد جو سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی اور ایم کیوا یم پر عائد ہوتی ہے،کراچی میں بنیادی اور دیرینہ مسائل کے حل اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کبھی سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں نے صوبائی حکومت اورکراچی کے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکرگی کا بھانڈا پھوڑدیاہے شہر کی مرکزی شاہراہوں، ملحقہ علاقوں اور محلوں میں نکاسی آب کا صحیح انتظام اور کچرے کی مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے پانی کا نکاسی کا عمل اب تک شروع ہی نہیں ہوسکا جس سے مختلف علاقوں میں غلاظت کے ڈھیر سے تعفن پھیلنا شروع ہوگیا ہے ،سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، گلبرگ ٹاؤن قیوم آباد،چ محمود آباد، اورنگی ٹاؤن، قصبہ علی گڑھ، بنارس ،ڈسکو موڑ نارتھ کراچی، بنگالی پاڑا، کراچی ایڈ مین سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں اب تک بارش کے اثرات آج بھی نمایاں نظر آرہے ہیں انہو ں نے کہا کہ کچرا کیچڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے اور تباہ حال سڑکوں نے میگا سٹی کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ شہر کے نام نہاد دعوے داروں کی کارکردگی بارش میں صفر رہی اورحکومت سندھ نے بھی شہر کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والے موجودہ شہری وسائل کو جس طرح لوٹ رہے ہیں ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہے، انہو ں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ج علاقوں میں بارش کا پانی ابھی تک کھڑا اس نکلنے کے فوری اقدامات کئے جائیں