Categories
خبریں

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

(پریس ریلیز)
سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ حکمران آئین کے آرٹیکل 8 سے 25 تک درجقققض عوام کو بنیادی حقوق نہیں دیتے ان سے کبھی باز پرس نہیں کی گئی؛ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پی ایس پی نیشنل کونسل ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے زمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اگر سیاست کو اپنی ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے والے موجودہ حکومتیں اگر وفاق سے ملنے والے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیتے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے تو آج وہ اٹھارویں ترمیم کو بچانے کیلئے تنہا نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہورہی ہے اور اسکا ثبوت 21 جولائی باغِ جناح کا عظیم الشان جلسہ تھا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکہ پاک سرزمین پارٹی کو حقوق کے حصول کا مینڈیٹ دے دیا.