Categories
خبریں

*پاک سرزمین پارٹی عمران فاروق کے خاندان کی مدد کریگی*مصطفی کمال

*پاک سرزمین پارٹی عمران فاروق کے خاندان کی مدد کریگی*مصطفی کمال

*پاک سرزمین پارٹی عمران فاروق کے خاندان کی مدد کریگی*
پاک سرزمین پارٹی کے چئرمین سید مصطفی کمال نے اعلان کیا ہے کہ انکی پارٹی مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی مدد کریگی ۔ اس بات کا اعلان *انہوں نے نجی ٹی وی چنیل کے پروگرام  کے اینکر کے ایک* سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایم کیو ایم کے قائدین جنہیں کچھ عرصہ پہلے تک شہید انقلاب قرار دے رہے تھے آج اس خاندان کو پوری پارٹی نے بھلا دیا ہے اور آج یہ خاندان بر طانیہ میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔ سابق ناظم کراچی نے کہا کہ میں نے آج ہی   اپنی پارٹی کی برطانیہ شاخ کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ سے رابطہ کریں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں ۔