پاک سر زمین پارٹی کے تحت 21 جولائی کو باغ جناح گراؤنڈ ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور شور کے ساتھ ساتھ جاری ہیں
July 13, 2019
پاک سر زمین پارٹی کے تحت 21 جولائی کو باغ جناح گراؤنڈ ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور شور کے ساتھ ساتھ جاری ہیں اور اس سلسلے میں نیشنل کونسل ممبر ڈاکٹر یاسر , کراچی آرگنائزنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ عادل صدیقی، اور حاجی علی نے منوڑہ, بھٹ شاہ, بابا بھٹ شاہ , کیماڈی اور صالح آباد کا دورہ کیا وہاں پر موجود عوام سے ملاقاتیں کی اور انہیں 21 جو لائی کو ہونے والے جلسے کی دعوتِ دی اورہینڈ بل تقسیم کیے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کی نیشنل کونسل رکن ڈاکٹر یاسر , کراچی آرگنائزنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ عادل صدیقنی نے کہاکہ 21 جولائی کا جلسہ کراچی سمیت پورے ملک اور قابض مافیا کو یغام دے گا کہ کراچی کا دل پورے ملک کے ساتھ دھڑکتا ہے اور اس شہر کے عوام ملک کے حقیقی وارثوں کے ساتھ ہیں،کراچی میں بسنے والی تمام قومیتیں پی ایس کے ساتھ ہیں۔
علاوہ ازیں اسی سلسلہ میں نیشنل کونسل کےرکن شمشاد علی صدیقی کے او سی کے ممبر محمد رضوان ٹاؤن صدرمحترم نعیم اور یو سی کے اراکین نے مل کر گارڈن ٹاؤن کے مرکزی بازار کا دورہ کیا اور شہریوں میں جلسہ عام شرکت کے پمفلٹ تقسیم کئے۔