بلقیس مختار نے حیدرآباد میں کمسن بچے قادر کو قتل اور اسکی کمسن بہن رخسار کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی لرزہ خیز واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مزمت
July 11, 2019
پاک سر زمین پارٹی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری بلقیس مختار نے حیدرآباد میں کمسن بچے قادر کو قتل اور اسکی کمسن بہن رخسار کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی لرزہ خیز واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کی ہے، اپنے ایک مزیتی بیان میں انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہونے کے باوجود لاوارث نظر آتا ہے، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے حیدرآباد پہلے ہی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، شدید گرمی میں مہینے مہینے بھر بجلی نہیں ہوتی، ایسے میں معصوم بچے کھیلنے کے لیے باہر نکلتے ہیں تو انسانی روپ میں بھیڑیے کھلے عام پھر رہے ہوتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ قانون نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں آئے گی، بلقیس مختار نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی زمہ داری ہے ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت کرے مگر حکومت سندھ اس میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پاکستان بھر میں معصوم بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات ہمارے معاشرے کے لئے بد نما داغ ہیں، انہو ں نے وزیر اعلی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد میں بہن بھائی کے لرزہ خیز واقعے نیز معصوم بچیوں کیساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فوری نوٹس لیں اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث اصل درندہ صفت عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے تاکہ اسطرح کے واقعات کا سد باب ہوسکے.