Categories
خبریں

مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے،

مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے،

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے آل کراچی تاجر اتحاد  کی دعوت پر کراچی میں واقع ٹمبر مارکیٹ  کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دکانداروں اور عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد  اراکین نے سید مصطفیٰ کمال کا استقبال کیا اور تاجروں کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا  اس موقع پر پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے، روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر حکومت کی جاری معاشی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے۔ کاروباری طبقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے لوگ سرمایہ کاری کرتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بے روزگاری تیزی سے پھیل رہی ہے، لوگوں کے گھروں کے چولھے بجھ رہے ہیں اور حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کر کے ملک میں کاروبار کیلئے ماحول سازگار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی 21 جولائی کو ہونے والے جلسہ تاریخ ساز  ثابت ہوگا اورتاجر برادری بھی ہمارے جلسے شرکت کرے اس موقع پر محمّد شرجیل گوپلانی صدر آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن,احمد شمشی جنرل سکرٹری,زبیر علی خان جوائنٹ سیکرٹری، اراکین انصار بیگ قادری ،سید سعید احمد ،عاطف طارق شیخ ،عثمان بھی موجود تھے