مصطفی کمال نے کہاکہ جب تک کنویں سے مرا ہوا کتا باہر نہیں نکالیں گے اسوقت تک پانی صاف نہیں آئے گا
July 4, 2019
پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ جب تک کنویں سے مرا ہوا کتا باہر نہیں نکالیں گے اسوقت تک پانی صاف نہیں آئے گا، پہلے کنویں سے مرا ہوا کتا باہر نکالو. 21جولائی کو باغ جناح میں مظلوموں کا اتنابڑا جلسہ کرنے ہے کہ اس کے بعد اس شہر پر ظلم کرنے والے یاتو اپنا قبلہ درست کرلیں یا پھر ہم ان کے حلق میں ہاتھ ڈال کر اپنے بچوں کے حقوق چھین لیں گے، ہم پانچ سال تک انتظار نہیں کریں گے،کوئی ہتھیار نہیں اٹھائیں گے اپنے سینے آگے کریں گے یا تو حقوق دو یا گولی مارو دو، میری قوم ایسے نہیں جیے گی، ہمارے ہوتے ہوئے یہ ظلم کیا جارہاہے تو ہم بھی ظالم کے ساتھی ہیں اللہ پھر ہم سے بھی حساب لے گا، یہ بات چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہمارے ہی ہاتھوں سے اس شہر،صوبے اور پاکستان والوں کو سکھ ملے گا،ہم آنے والوں نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، ظلم کے خلاف جنگ میں سب کو شامل ہونے پڑے گا انہوں نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی ہر مظلوم کی دل کی آواز بن چکی ہے جو غریبوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہیں اور لوگ پی ایس پی کے پرچم تلے تیزی سے جمع ہو رہے ہیں، مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کچھ جنگیں ہار کے لئے نہیں ہو تی بلکہ صرف جیت کے لئے ہوتی ہیں اگر ہم ہاریں گے تو انسانیت ہار جائے گی، ہمارے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے،ایک وقت آئے گا کہ ہمارا دشمن بھی بولے گا کہ اگر کوئی اس شہر سمیت پورے ملک کو کوئی ٹھیک کر سکتا ہے تو وہ صرف پی ایس پی ہے.21جولائی کو ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخی جلسہ ہوگا. اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سی ای سی اور نیشنل کونسل سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے. مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کراچی کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سیوریج کا نظام درہم برہم اور سڑکیں ٹوٹی پھوٹی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں دنیا چاند پر پہنچ رہی ہے اور ہم فضلہ ملا پانی پینے پر مجبور اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جو انتہائی افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُردو بولنے والے ایک مہذب اور پڑھی لکھی قوم تھی جس کے نوجوانوں کو تعلیم سے دور کرکے اسے جاہل بنا دیا گیا۔ ہمارے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے آسمان سےفرشتے نہیں اتریں گے ہمیں اپنے حقوق کے لئے خود اُٹھنا پڑے گا، ہمارے پاس جو فارمولا ہے اس سے ہم کراچی کو چھ مہینے میں ٹھیک کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ گیارہ دفعہ الیکشن جیتنے کے باوجود بھی گٹر لائنوں کے بھی اختیار موجود نہیں کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں ہے بلکہ کردار کا ہے.