Categories
خبریں

صطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک بند گلی کی طرف جا رہا ہے، حالات جتنے بگڑ رہے ہیں آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں

صطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک بند گلی کی طرف جا رہا ہے، حالات جتنے بگڑ رہے ہیں آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں

(پریس ریلیز)

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک بند گلی کی طرف جا رہا ہے، حالات جتنے بگڑ رہے ہیں آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں، ملک کو سنبھالنے کے لیے قابل افراد کی ضرورت ہے، ذاتی مفادات اور انا سے بالاتر ہو کر فیصلے لینے ہونگے ورنہ آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں اچھے ناموں سے یاد نہیں رکھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے نارتھ ناظم میں اکاخیل برداری کے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے حکومت غریبوں اور تاجروں پر آئے روز بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت نئے نئے ٹیکسز کا بوجھ لاد رہی ہے۔ خام مال سمیت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافے نے کاروبار تباہ کر دیا ہے اور اس تباہی کے حکومت بول رہی ہے کہ عوام ٹیکس دے۔ بے روزگاری انتہاء کو پہنچ رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں نے خود کشیاں کرنا شروع کر دی ہیں اور حکومتی اراکین اپنی خوابوں کی جنت سے نکلنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اس موقع پر اکاخیل برادری کے عمائدین نے 21 جولائی کو پاک سرزمین پارٹی کے تحت ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت اور ملک کے ہر حصے میں سید مصطفیٰ کمال کا پیغام پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کی ناصرف کراچی بلکہ نفرتوں کا خاتمہ کر کے ملک کیلئے خدمات کو سراہا۔