Categories
خبریں

نیس قائم خانی نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور  قیمتی اثاثہ ہیں  کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیںِ

نیس قائم خانی نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور  قیمتی اثاثہ ہیں  کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیںِ

*پریس ریلیز*
 *پاک سر زمین پارٹی*
 *مورخہ 24 جون 2019ء*
پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور  قیمتی اثاثہ ہیں  کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیںِ ان خیالات کا اظہار انہوں پاک سرزمین اسٹوڈینٹس فیڈیریشن کے صدر عثمان و مرکزی ذمہ داران اور ریجن انچارجز سے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوان پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں، جنہیں معیاری تعلیم، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر فنی علوم سے آراستہ کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے لیکن افسوس ہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایوانوں پہنچا کر ملک کی تقدیر بدلنا ہے اور پاک سر زمین پارٹی حکومت میں آکر نوجوانوں کی فلاح کے لیے قومی یوتھ اسٹرٹیجی اینڈ ایکشن پلان تشکیل دے گی۔ انہوں نے زمہ داران کو تلقین کی کہ وہ پی ایس پی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ تعدادِ میں پی ایس پی حصّہ بنے کر اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں