بدالله شیخ نے کراچی بھر میں پانی کے بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
June 24, 2019
پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے رکن عبدالله شیخ نے کراچی بھر میں پانی کے بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقوں میں عوام پانی کے حصول کیلیے احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں پانی کی فراہمی کے بجائے ٹینکر مافیا پر ہی اکتفا کرکے اس کا حل تصور کرلینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے اور لوگ پانی کے ٹینکر مہنگے داموں پر خریدنے پر مجبور ہیں اور پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے تعصب اورنفرت کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کیلیے پانی کا حصول ناممکن بنا دیا ہے انہوں کہا کہ کراچی جیسے میگا سٹی میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کی قلت اور شہریوں کو پانی کی بوند بوند کیلیے ترسانا سراسر ظلم ہےانہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران شہری حکومت اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بدترین کارکردگی اور کھلے کرپشن کا نتیجہ ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی قلت کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے مثبت اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے حصول اور آئندہ انے والی نسلوں کی روشن مستقبل کی خاطر 21, جولائی کے جلسے میں کیثر تعداد میں شرکت کرے۔