آسیہ اسحاق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
June 24, 2019
پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ کراچی میں صفائی کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ہر طرف کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے تمام شہریوں بالخصوص طلبہ کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی پاکستان کا تجارتی مرکز ہے لیکن صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے اور شہریوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عوام ان کا احتساب کرے گی، سندھ بھر کی عوام اب اپنے مسائل کے حل کے لیے سید مصطفٰی کمال اور پاک سر زمین پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں اورعوام اپنے حقوق کے حصول اور آئندہ آنے والی نسلوں کی روشن مستقبل کی خاطر 21جولائی 2019, کو باغ جناح کے جلسے میں بھرپور تعداد شرکت کرے