Categories
خبریں

پی ایس پی ہی صحیح معنوں میں ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے انیس قائم خانی

پی ایس پی ہی صحیح معنوں میں ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے انیس قائم خانی

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے پی ایس پی ہی صحیح معنوں میں ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم ایک قوم نہ بنےسکےاس لئےپاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہی تاکہ ہم ایک قوم بن سکے کیونکہ ترقی راز ایسی میں ہے ان  خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ملیر  میں  منعقد ہ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی ایس پی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کر رہی ہے بلکہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے پاس جو وژن ہے وہی اس شہر اور ملک میں خوشحالی لے کر آئے گا ہمیں نفرتوں کی سیاست کے بجائے محبتوں کا پرچار کرنا ہے اور تمام قومیتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے جس کیلئے ہم عملی جد وجہد کر رہے اور21جولائی  کو  کراچی میں ہونے والا  جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا  انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے فلسفہ کو گھر گھر پہنچائی تاکہ عوام ہمارے ہاتھ مضبوط کرے