Categories
خبریں

میئرکراچی کرپشن کے بجائے کردار اچھا کریں، مصطفیٰ کمال

میئرکراچی کرپشن کے بجائے کردار اچھا کریں، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ ملک چلانے والوں کو سوچنا چاہیے ملک کی آمدنی ایک روپیہ نہیں ہے،مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں موجود حکومت کی جانب سے کہا جاتا ہے صبر کریں جلد خوشخبری اۓ گی اورزندہ بچ گئے تو خوشخبری سنائیں گے یہاں غریب کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں خودکشی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے منعقد ہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرافطار ڈنر کی تقریب میں پاک سر زمین پارٹی صدر انیس قائمخانی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے ممبر موجود تھے انہو ں نے کہا کہ نام نہاد مہاجر لیڈروں کو کام کا کہو تو کہتے ہیں اختیار نہیں ہے،کچرا اٹھنے کی بات پر اختیار کا رونا روتے ہیں اور اپنے کمیشن کے کام چل رہے ہیں،مسائل جب حل ہونگے جب میئر کرپشن کے بجائے کام کرےاورکردار اچھا کرے حکمرانوں سے آنکھیں ملا کر بات کریں انہوں نے کہا کہ یہ کراچی ٹھیک کرنا چھ ماہ کا کام ہے اسکے لئے بہت کچھ نہیں کرنا صرف اپنا کردار ٹھیک کرنا ہے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دیں اکیس جولائی کو باغ جناح میں پی ایس پی کا جلسہ ہےتمام لوگ اس میں ضرور شرکت کریں مسائل کے حل کیلئے ہماری آواز سے اپنی آواز ملائیں, اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، وائس چیئرمین اشفاق منگی،سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی، صدر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی آصف حسنین ، دیگر زمہ دران ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کئ مختلف برادریوں جن میں چونا برادری۔ میمن برادری۔ قریشی برادری کے معززین اور گول مارکیٹ کی یونین کے صدر لیاقت اباد صرافہ مارکیٹ کے صدر واراکین حیدری مارکیٹ کے صدر اور سئنٹرئ مارکیٹ کے صدر جاوید اور سنی تحریک کے ڈسٹرکٹ کے صدرطیب نے بھی شرکت کی ۔