قوم کو ایک مرتبہ پھر صوبے کا جھوٹا نعرہ دے کر لسانیت کی آگ کو بھڑکا رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں ملک و قوم کے لئے سود مند ثابت نہیں ہو گی مصطفی کمال
May 30, 2019
پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ قوم کو ایک مرتبہ پھر صوبے کا جھوٹا نعرہ دے کر لسانیت کی آگ کو بھڑکا رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں ملک و قوم کے لئے سود مند ثابت نہیں ہو گی،کسی کو بھی نفرتوں کے بیچ ڈال کر اپنی آنے والی نسلوں کو انتشار اور تباہی کے راستے پر گامزن کرنے نہیں دیں گے بلکہ اب لسانیت کی آگ کو ہمیشہ کیلئے بجھا کر لوگوں کو اس جانب مائل کرتے رہیں گے کہ وہ اپنے اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے عزت، انصاف اور اختیار کی خاطر اپنے حکمرانوں کو کردار، صلاحیتوں، ایمانداری اور اہلیت کی بنیاد پر منتخب کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان اور روشن مستقبل مل سکے,پی ایس پی نفرت و تعصب کی سیاست سے پاک ہو کر عوامی مسائل حل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے اور پاک سرزمین پارٹی نے صرف مسائل ہی اجاگر نہیں کیئے بلکہ انکا زمینی حقائق کے مطابق حل بھی تجویز کیا ہے اس لیے لوگ ہمارے ساتھ تیزی سے جڑ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کورنگی ڈسٹرکٹ کے تحت منعقد افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے۔ اس مو قع پر سندھ کونسل کے صدر شبر قائم خانی، کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین، نیشنل کونسل کے رکن آفاق جمال سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سندھی ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے آباؤ اجداد کو جس طرح انہوں نے گلے لگایا اس کیلئے سندھی ہمارے لئے انصار کا درجہ رکھتے ہیں۔ ایسا ممکن نہیں کہ صرف کراچی میں مہاجر بچوں کی محرومیوں پر بات کریں بلکہ پورا سندھ ہمارا ہے اور کراچی سے کشمور تک ہر بچے کو ایک نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم نے محبتیں بانٹی ہیں ہمیں بھی سندھ بھر سے محبتیں ملی ہیں، سندھ کے ہر بچے کو تعلیم، صحت، اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہمارے آباؤ اجداد دفن ہیں، ہمیں بھی اسی میں دفن ہونا ہے، اس مٹی اور یہاں کی تہذیب سے ہمیں محبت ہے، یہاں کی ثقافت دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے اور اس پر فخر کرتے ہیں۔