پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے اکاخیل قوم کے سربراہ حاجی جنت گل اکاخیل سے ملاقات
May 28, 2019
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے اکاخیل قوم کے سربراہ حاجی جنت گل اکاخیل سے ملاقات کی اور ان کے بھائی مرحوم حاجی زیارت گل اکاخیل کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر نیشنل کونسل آفاق جمال بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر مرحوم حاجی زیارت گل اکاخیل کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔