Categories
خبریں

مضبوط اور با اختیار بلدیاتی نظام مستحکم معیشت کی ضمانت ہے،مصطفیٰ کمال

مضبوط اور با اختیار بلدیاتی نظام مستحکم معیشت کی ضمانت ہے،مصطفیٰ کمال

(پریس ریلیز)

مضبوط اور با اختیار بلدیاتی نظام مضبوط و مستحکم معیشت کی ضمانت ہے۔ ہم فیصلے لینے میں جتنی تاخیر کریں گے اتنی دیر سے سنبھلیں گے اور ہماری مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ بڑے شہروں کو صوبوں میں رہتے ہوئے انتظامی و معاشی خودمختاری دے کر ٹیکس وصولی بڑھائی جا سکتی ہے، صرف کراچی ہی اکیلا آٹھ ہزار ارب ٹیکس دیگا۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے، ایسا لگ رہا کہ حکومت نے غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں کی خدمات لے کر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے وہ لائحہ عمل پیش کر رہی ہے جس پر عمل کر کے ملک کو تاریکیوں سے نکال کر روشن مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی قوم میں آج بھی حب الوطنی کا جذبہ بہت ہے اور پوری قوم اپنے وطن عزیز کی اقوام عالم میں عزت بحال کرنے کے لیے متحد ہے۔