پاک سرزمین پارٹی نے پاکستان کلچرل اینڈ اسپورٹس فورم کے قیام کا اعلان کردیا
May 3, 2019
پاک سرزمین پارٹی نے پاکستان کلچرل اینڈ اسپورٹس فورم کے قیام کا اعلان کردیا، پاکستان ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں صدر انیس قائم خانی نے ملک میں ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی ضرورت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی میں ایک نئے شعبے کا اضافہ کردیا جسکا نام پاکستان کلچرل اینڈ اسپورٹس فورم رکھا گیا ہے، 21 رکنی کور کمیٹی میں عابد بیلی، رضوان کاکوی، ہمایوں راجپوت، برکت صدیقی،فرقان ثانی، فیضان یاسر، رشید جمال، محمد سلیم، نادر قریشی، مزمل علوی، زہیب میمن، سیف قریشی، عثمان دموہی، کومل صدیقی، شعیب طارق، جاوید گوہر، سعد صدیقی، اعظم خان، اسعد شیخ، محسن خان اور عنید احمد خان شامل ہیں. جبکہ نیشنل کونسل ممبران شمشاد صدیقی، آسیہ اسحاق اور ڈاکٹر فوزیہ حمید پاکستان کلچرل اینڈ اسپورٹس فورم کے نگران مقرر کیے گئے.