*پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام چار مئی بروز ہفتے کو جنرل ورکرز اجلاس پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس سامنے منعقد کیا جائے گا، صدر انیس قائم خانی*
April 30, 2019
پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام چار مئی بروز ہفتے کو جنرل ورکرز اجلاس پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس سامنے منعقد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پاک سر زمین پارٹی مختلف شعبہ جات کے زمہ داران اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اراکین بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پی ایس پی نفرت و تعصب کی سیاست نہیں کر رہی بلکہ جوڑنے اور بھائی کو بھائی سے ملانے کی سیاست کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں اندرونِ سندھ اور بلوچستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اندرونِ سندھ ہمارے پہنچنے پر سندھیوں نے کراچی سے آئے ہوئے ایک مہاجر لیڈر کا ایسا والہانہ استقبال کیا جو آج تک کسی مہاجر لیڈر کے نصیب میں نہیں آیانیس قائم خانی نے پچھلے دو روز میں منعقد کئے گئیکراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی باشعور عوام نے لسانی سیاست اور تبدیلی کویکسر مسترد کر کے یہ واضح پیغام دے دیا کہ اب لسانی بنیادوں پر سیاست نہیں ہو گی نہ کوئی تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ چلے گاانہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے دن سے لوگوں کو جوڑنے کی بات کی ہے، مہاجروں سے کہتا ہوں ہم نے لیاقت آباد، نیوکراچی اور حیدرآباد تک محدود نہیں رہنا بلکہ سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں ملک بھر کی عوام کی قیادت کرنی ہے، تبدیلی کے نام پر جو تباہی ہوئی ہے اس کے بعد عوام سید مصطفیٰ کمال اور پاک سرزمین پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے۔