Categories
خبریں

‏‏ظالم وہ نہیں جو ظلم کرتا ہے ظالم وہ ہے جو ظلم کو خاموشی سے سہتا ہے انیس قائم خانی

‏‏ظالم وہ نہیں جو ظلم کرتا ہے ظالم وہ ہے جو ظلم کو خاموشی سے سہتا ہے انیس قائم خانی

پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ ‏‏ظالم وہ نہیں جو ظلم کرتا ہے
ظالم وہ ہے جو ظلم کو خاموشی سے سہتا ہے۔ اپنے حقوقِ کے خاطر آپ لوگوں کو اٹھانا پڑے گا جب جاکر آپ حقوق ملے گے کیونکہ سید مصطفی کمال آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کی جو جہد کر رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ‏ ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 39 اعظم نگر کی عوامی رابطہ مہم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی آصف حسنین بھائی جوائنٹ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی عبداللہ شیخ بھائی بھی ہمراہ موجود تھے ‏انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو چلانے والا شہر کراچی آج بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے، نہ پینے کا صاف پانی ہے ، نہ ہسپتالوں میں دوائیاں ہیں اور نہ اسکولوں میں تعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ ‏اگر ہم گلی گلی جا رہے ہیں تو آپ کے حقوق کے لیے جا رہے ہیں۔ کراچی سے وزیراعظم بنا صدر پاکستان بنا اور گورنر بنا پر ملا کیا کراچی کو؟؟ ابھی میں سندھ کے دورے سے آیا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ کراچی کی حالت سندھ سے بھی بدحال ہے، انہو ں نے کہا کہ ‏ایم کیو والے کس بات کا جلسہ کر رہے ہیں جلسہ تو اپوزیشن والے کرتے ہیں جو خود حکومت میں ہوں کبھی دیکھا ہے ایسے جلسہ کرتے ہوئے۔ اگر تمہارے پاس اختیار ہے تو لوگوں کو وسائل دو مگر ایسا نہیں ہے یہاں اختیار کا نہیں کردار کا مسئلہ ہےانہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی عوام سے کوئی جھوٹا وعدہ یا دعویٰ نہیں کر رہی، تجربے کی بنیاد پر کہا کہ 6 ماہ میں کراچی کو موجودہ اختیار کے ساتھ بحال کر دیں گے اور اس پر قائم ہیں۔ لسانی سیاست کو اپنے شہر اور ملک کے بچوں کیلئے زہر قاتل سمجھتے ہیں، مسائل کو حل کرنے کی اہلیت کی بنیاد پر سیاست ہونی چاہیے۔