Categories
خبریں

مصطفی کمال کی کراچی کے سرکاری ہسپٹال میں دانت کے درد کی تکلیف میں آنے والی معصوم لڑکی عصمت جونیجو کا زیادتی کر کے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت

مصطفی کمال کی کراچی کے سرکاری ہسپٹال میں دانت کے درد کی تکلیف میں آنے والی معصوم لڑکی عصمت جونیجو کا زیادتی کر کے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کراچی کے سرکاری ہسپٹال میں دانت کے درد کی تکلیف میں آنے والی معصوم لڑکی عصمت جونیجو کا زیادتی کر کے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوس ناک سنگین واقعہ کی اعلیٰ تحقیقات کروائی جائیں واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہ ڈاکٹر معاشرے میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہیں اپنے معزز اورباوقار پیشہ کے ساتھ انصاف کرناچاہئیے اوربغیر کسی لالچ وکاروبار کے انسانیت کی خدمت کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث معصوم بچوں کی اموات اورمعصوم لڑکی عصمت جونیجو زیادتی کے بعد کرنا کا واقعہ تشویشناک عمل ہے اور اس طرح کے واقعات مسلسل غلط اس معزز پیشہ نہ صرف بدنام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ عصمت کے ساتھ سرکاری اسپتال میں کی جانے والی زیادتی اور قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ حکومت صوبے کی عوام کی جان و مال عزت آبرو کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ حکومت صوبے کی عوام پر رحم کرتے ہوئے حکمرانی سے خود دستبردار ہوجائے انہوں نےمعصوم لڑکی عصمت جونیجو کے والدین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرِ تلقینِ کی اور کہاکہ پی ایس پی ایک کارکن دکھ کی اس گھڑی آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ معصوم لڑکی عصمت جونیجوکے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے اس میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف سخت سے سخت سزا دی جائے