نیک نیتی سے انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،مصطفیٰ کمال،علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات
April 21, 2019
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور محفل ولادتِ باسعادت امام مہدی علیہ السلام کی محفل میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کو بنیاد بناکر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اگر اللہ نے ہم سے کام لینا ہے تو وہ لے گا جو اللہ کی رضا ہوگی ہم اس پر راضی ہونگے اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ذاتی طور پر مصطفیٰ کمال صاحب کا جو اس شہر کیلئے درد ہے میں اس کی ہمیشہ قدر کرتا ہوں پاک سر زمین پارٹی کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین ,اور ممبر نیشنل کونسل عبداللہ شیخ دیگر زمہ داران بھی موجود تھے