ڈاکٹر ارشد وہرا کا ملک بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
April 16, 2019
(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشد وہرا نے ملک بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ہے۔ ان حالات میں شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مسائل میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ افسوس کے ساتھ ہمارے ملک میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے عالمی قوانین کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا جو حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹر ارشد وہرا نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام جاری منصوبوں پر ٹھیکے داروں کو بارشوں کے پیشِ نظر حفاظتی انتظامات کرنے کا پابند کریں تاکہ کسی بھی قسم کے افسوسناک حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔