ترقی کیلئے زبانی دعوؤں سے بڑھ کر عملی میدان میں اسلامی فلاحی ریاست کے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہو گامصطفی کمال
March 29, 2019
(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی نے جو 16 نکات پیش کیئے ہیں اس میں صرف کراچی یا سندھ کے مسائل کے حل کی بات نہیں کر رہے بلکہ یہ پورے پاکستان میں حقیقی مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہیں۔ کراچی سے کشمیر تک ہر فرد کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تاکہ ایک پر امن اور خوشحال معاشرے کا قیام عمل میں آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں باجوڑ سے آئے ہوئے کارکنان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے زبانی دعوؤں سے بڑھ کر عملی میدان میں اسلامی فلاحی ریاست کے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہو گا جس کا تجربہ صرف اور صرف ہمیں ہے۔ اپنی سیاسی جدوجہد میں یوسی سے لے کر ملک کے سب سے بڑے ایوان سینیٹ کا بھی حصہ رہا ہوں اس لیے نچلی سطح پر عوامی مسائل کا ادراک اور اوپری سطح پر مسائل حل کرنے میں درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں۔ موقع ملتے ہی پاکستان کو صحیح سمت میں گامزن کر دیں گے۔ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو چکی ہے اور اب پاک سر زمین پارٹی کی جانب دیکھ رہی ہے۔ اس موقع پر کارکنان نے پاک سر زمین پارٹی کی سیاسی جدوجہد باجوڑ میں پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا اور حیدرآباد کے کامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کی۔