Categories
خبریں

کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج سمیت گرفتاریوں کی شدید مذمت اصف حسنین

کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج سمیت گرفتاریوں کی شدید مذمت اصف حسنین

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین نے کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج سمیت گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات کے لئے پر امن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔ اساتذہ کرام کو کسی بھی ملک و معاشرے میں بڑی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر یہاں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات کو سنجیدگی کے ساتھ سننے کے بجائے تشدد و گرفتاریوں کے ذریعے ان کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حق کے لئے احتجاج کرنے والے پر امن اساتذہ پر تشدد کرنا آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حکومت سندھ گرفتار کئے گئے اساتذہ کو فوری طور پر رہا کرے اور انکے جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔