پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، نے نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کے حملے میں شہید ہونے والے اریب احمد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی
March 25, 2019
کراچی( پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین اور سابق ایم پی اے و پارٹی رہنما ارشد وہرا نے نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کے حملے میں شہید ہونے والے اریب احمد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور انکے اہلِ خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اریب حسین نے شہادت نوش کی ہے وہ کراچی کے فرزند اور اپنے ماں باپ کے اک لوتے بیٹے تھے۔ پاک سرزمین پارٹی کا ہر کارکن اور پوری پاکستانی قوم اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔