Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام 23 مارچ کو پی ایس پی کا تیسرا یومِ تاسیس ملک بھر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام 23 مارچ کو پی ایس پی کا تیسرا یومِ تاسیس ملک بھر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کی مختلف برادریوں، تاجروں،اور علاقائی معززین ملاقاتیں کیں اور انہیں 23 مارچ کے باغ مصطفی گراونڈ کنونشن میں شرکت کی دعوت دیں

پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو لسانی سیاست کو ترک کرکے محبت اور امن کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کی جد وجہد کر رہیں ہیں، انیس قائم خانی صدر پی ایس پی

پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام 23 مارچ کو پی ایس پی کا تیسرا یومِ تاسیس ملک بھر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا حیدرآباد سمیت ملک بھر میں یومِ تاسیس کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی اجتماع حیدرآباد میں باغ مصطفی گراونڈ میں منعقد ہوگا جس سے پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال اہم خطاب کریں گے، اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانیو دیگر زمہ داران کے ہمراہ حید آباد میں نیا پل پر مختلف برادری کے معززین،شیخ برادری اوراسٹیشن روڈ پر مقیم پشتون اور کرسچن برادری کے معزین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 23 مارچ کے باغ مصطفی گراونڈ کنونشن میں شرکت کی دعوت دی اور صدر انیس قائم خانی نے ٹاون B اسلام آباد چوک حیدرآباد آفس دورہ کیا اس موقع پر عوام اور کارکنان نے صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو لسانی سیاست کو ترک کرکے محبت اور امن کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کی جد وجہد کر رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرتوں کی نہیں محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور پی ایس پی کا فکر و فلسفہ اورنظریہ ملک بھر میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے