پاک سر زمین پارٹی کے رہنما سید حفیظ الدین کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
March 1, 2019
عوام پہلے ہی بری طرح مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں، برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں، غریبوں کیلئے دو وقت کا کھانا مشکل ہو گیا ہے
(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما سید حفیظ الدین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بری طرح مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں، برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں، غریبوں کیلئے دو وقت کا کھانا مشکل ہو گیا ہے۔ مزید رہی سہی کسر جنگ کی صورتحال نے پوری کر دی ہے۔ حکومت عام آدمی کا بھی سوچے، غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کے گھروں میں خرچ کیلئے جو پیسے مہینے میں 25 دن چلتے تھے وہ اب صرف 15 دن چلتے ہیں۔ کاروباری اور نوکری پیشہ لوگ دونوں ہی سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ ان حالات میں عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اب عوام میں مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔