Categories
خبریں

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اسلام آباد میں کچی آبادیوں کی جگہ اونچی عمارتیں بنانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ارشد وہرا، رہنما پاک سر زمین پارٹی

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اسلام آباد میں کچی آبادیوں کی جگہ اونچی عمارتیں بنانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ارشد وہرا، رہنما پاک سر زمین پارٹی

کچی آبادیوں کی جگہوں پر اونچی عمارتیں بنانے سے اس کے مکینوں کو مستقل رہائش نصیب ہوگی اور انہیں در بدر نہیں ہونا پڑے گا

پچھلے دس سالوں میں متعدد پلیٹ فارمز پر اور باقاعدہ خطوط کے ذریعے حکمرانوں کی توجہ کراچی میں قائم ہزاروں کچی آبادیوں پر مبذول کرانے کی کوشش کی ہے

انسانی ہمدردی کے تحت کراچی کے لوگوں کے لیے بھی یہی احکامات جاری کریں جو اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے مکینوں کے لیے کیئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ

(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اسلام آباد میں کچی آبادیوں کی جگہ اونچی عمارتیں بنانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں متعدد پلیٹ فارمز پر اور باقاعدہ خطوط کے ذریعے حکمرانوں کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی کہ کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں کچی آبادیاں قائم ہیں جن کی جگہوں پر اونچی عمارتیں بنانے سے شہر کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادی میں بسنے والے لوگوں کو اس طرح مستقل رہائش نصیب ہوگی اور انہیں در بدر نہیں ہونا پڑے گا اور یہی مطالبہ پاک سر زمین پارٹی بھی پہلے روز سے کراچی میں قائم کچی آبادیوں اور گورنمنٹ کوارٹرز کے لیے کر رہی ہے جن میں لوگ تین تین نسلوں سے آباد ہیں اور اب حکومت کی جانب سے ان کے گھروں کے خلاف آپریشن پر سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت کراچی کے لوگوں کے لیے بھی وہی احکامات جاری کریں جو انہوں نے اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے مکینوں کے لیے کیئے ہیں۔