Categories
خبریں

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا عبدالحبیب خلجی کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار، واقع کی سخت الفاظ میں مذمت

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا عبدالحبیب خلجی کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار، واقع کی سخت الفاظ میں مذمت

*سید مصطفیٰ کمال کا تین روزہ سوگ کا اعلان، پارٹی کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔*
*ہمارے آنے سے پہلے یہاں راء کا تسلط تھا جس سے آج بھی سیاسی محاذ پر ہماری جنگ جاری ہے۔*
*مستقل دھمکیوں کے باوجود پارٹی رہنماؤں کو حکومت کی جانب سے کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔*
(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پی ایس 122 سے پارٹی کے امیدوار عبدالحبیب خلجی کی شہادت پر انکے بھائی قاسم خلجی اور اہل خانہ سے افسوس کا اظہار اور دہشتگردی کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جس میں پارٹی کی تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ انہوں نے عبدالحبیب خلجی پر جان لیوا حملے کی شدید مذمت مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تسلسل کے ساتھ سیاسی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔ ہمارے آنے سے پہلے یہاں راء کا تسلط تھا جس سے آج بھی سیاسی محاذ پر ہماری جنگ جاری ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کو مستقل دھمکیاں موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ کچھ روز قبل بھی پارٹی رہنما میر عتیق تالپور پر انکی فیملی کے ہمراہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ خوش قسمتی سے صحیح سلامت رہے اور کچھ عرصہ قبل پاک سر زمین پارٹی کے آفس پر فائرنگ کی نتیجے میں ہمارے اور بھی دو کارکنان شہید ہوئے۔ ساتھ ہی سابقہ رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی سمیت حالیہ دنوں میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو بھی دہشتگرد کاروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر انتہائی تشویشناک ہے، پی ایس پی نے کراچی میں سیاسی استحکام اور امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت قابل قبول نہیں۔