Categories
خبریں

*اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے انچارج انجینئر سید عثمان، افق بلوچ وومن یوتھ افئیرز کی انچارج جبکہ واجد کلیم، محمد عبید اور محمد عثمان جوائنٹ انچارجز ہونگے*

*اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے انچارج انجینئر سید عثمان، افق بلوچ وومن یوتھ افئیرز کی انچارج جبکہ واجد کلیم، محمد عبید اور محمد عثمان جوائنٹ انچارجز ہونگے*

(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے اراکینِ نیشنل کونسل ارتضی فاروقی اور ڈاکٹر یاسر نے پارٹی کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان کی تنظیم نو کے بعد چودہ رکنی مرکزی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی رہنما ارتضیٰ فاروقی نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کے نظریے کے مطابق سیاست کے میدان میں تعلیم یافتہ باشعور نوجوانوں کو ملک اور قوم کے فیصلے لینے کا اختیار دے کر انکا جائز حق دیں گے۔ پی ایس پی کے لیے طلبہ کی اہمیت جسم میں دل کی مانند ہے کیونکہ پڑھے لکھے با شعور نوجوانوں نے آگے چل کر پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے ملک کا مستقبل سنوارنا ہے اور ایک عام آدمی کی زندگی کو حقیقی معنی میں بہتر بنا کر ملک بھر میں حقیقی تبدیلی کا باعث بننا ہے۔ آج ہوش ربا مہنگائی کی وجہ سے غریب کے گھر کا چولہا بجھ گیا ہے، گیس، بجلی سمیت ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، ملک بھر میں بنیادی انسانی ضروریات کا فقدان ہے۔ ان حالات میں اگر عوام کو کسی سے کوئی امید باقی ہے تو وہ صرف اور صرف ہمارے باصلاحیت نوجوانوں سے ہے جو تمام تر مشکلات کے باوجود ہر دور میں دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے آئے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی اور سید مصطفیٰ کمال پورے ملک کے تاجروں، کسانوں اور مزدوروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے عزت انصاف اور اختیار کا مطالبہ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے 16 نکات پیش کر کے پوری قوم کی آواز اور امید کی کرن بن گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ کی بہت بڑی تعداد لبیک کہتے ہوئے پی ایس پی کی مسلسل جاری عوامی جدوجہد کا حصہ بن گئی ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ رہنما ڈاکٹر یاسر نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین ملک کی موجودہ ابتر صورتحال میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملک بھر کے طلبہ میں پاک سر زمین پارٹی کا پیغام مزید تیزی سے پھیلائیں گے اور پارٹی کے ہراول دستے کے طور پر ملکی سیاست میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے انچارج انجینئر سید عثمان مقرر کیے گئے، افق بلوچ وومن یوتھ افئیرز کی انچارج ہونگی جبکہ واجد کلیم، محمد عبید اور محمد عثمان جوائنٹ انچارجز ہونگے۔ نیز اطہر منیر، گل زیب خان، انجینئر رضا، انجینئر احسن قائم خانی، خضر سلیم، ارسلان قائم خانی، معاذ احمد، دانش علی اور سرفراز احمد کمیٹی اراکین میں شامل۔