Categories
خبریں

ہم جیت کا نہیں کامیاب ہونے کا فارمولا لیکر آئی ہیں مصطفی کمال

ہم جیت کا نہیں کامیاب ہونے کا فارمولا لیکر آئی ہیں مصطفی کمال

ہماری سیاست کا مقصد تمام اکائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرناہے تاکہ ہم سب ایک قوم بن سکے مصطفی کمال

تقسیم اور نفرت کی سیاست کو کبھی بھی ملک اور قوم کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوئی ہے مصطفی کمال

پی ایس پی نے پاکستانیت اور امن پسندی کے نظریہِ کو لیکر سیاسی میدان میں اتری ہے مصطفی کمال

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کشمیریوں کی آزادی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے کشمیریوں کی آزادی کشمیر بکا مقدر ہے

پی ایس پی نے کراچی میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جنگ لڑی ہے کیونکہ کراچی سے را کا تسلط ختم کیا ہے

پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم جیںت کا نہیں کامیاب ہونے کا فارمولا لیکر آئی ہیں ہماری سیاست کا مقصد تمام اکائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ ہم سب ایک قوم بن سکے اس میں ہی پاکستان اور پاکستانیت کی بھلائی ہے اور پی ایس پی سولہ نکات ہی کراچی سے کشمور تک کی عوام کے مسائلِ کو حل کرنے کی طاقت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی یوسی 7کے دورے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کو کبھی بھی ملک اور قوم کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوئی ہے اس لئے پی ایس پی نے پاکستانیت اور امن پسندی کے نظریہِ کو لیکر سیاسی میدان میں اتری ہے کیونکہ پی ایس پی ملک میں محبتوں کے پیغام کو عام کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جیت سے کسی کی ہار نہں ہے کیونکہ ہماری کسی سے زاتی دشمنی نہیں ہےہم سب کو ساتھ لیکرچل رہے اور سب کو ساتھ لیکر یہاں سے وزیر اعلی منتخب کرائیں گے انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کے خاطر اُردو بولنے والی ایک مہزیب قوم تھی پڑھی لکھی قوم تھی اس قوم کو جاہل بنا دیا گیا انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کشمیریوں کی آزادی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے کشمیریوں کی آزادی کشمیر بکا مقدر ہے کیونکہ پی ایس پی نے کراچی میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جنگ لڑی ہے کیونکہ کراچی سے را کا تسلط ختم کیا ہے انہوں نے کارکنوں کو کہا کہ پی ایس پی کے پیغام کے گھر گھر پہنچانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے