پاک سر زمین پارٹی کے نمائندہ وفد نے جبری برطرفیوں کے خلاف جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایکسپریس نیوز کے دفتر کے باہر لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا۔
February 2, 2019
پی ایس پی کی قیادت آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر جبری برطرفیوں کے خلاف آواز بلند کر تی رہے گی۔
ایک کروڑ نوکریاں اور لاکھوں گھروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ارشد وہرہ۔
آپ نے تو لاکھوں لوگوں کوبے روزگار کر دیا اور لاکھوں چھت توڑ دی ہے ایسا لگتا حکومت غریب مٹاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کے نمائندہ وفد نے میڈیا ہاؤسز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کے خلاف تمام صحافی اور اخباری کارکنوں کے تنظیموں اور مزدور تنظیموں کی مشترکہ جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایکسپریس نیوز کے دفتر کے باہر لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے زمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں پی ایس پی چئیر مین مصطفی کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا پیغام پہنچایا، پی ایس پی کے وفد میں پی ایس پی انفارمیشن سیکریٹری افتخار عالم، نیشنل کونسل اراکین آسیہ اسحاق، ارشد وہرہ اور دیگر نمائندگان شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی مئیر و نیشنل کونسل کے رکن ارشد وہرہ نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز سے ملازمین کی جبری برطرفی قابل مذمت اور تشویشناک اقدام ہے۔ ملازمتوں سے نکال کر ظلم کیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ پی ایس پی آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر جبری برطرفیوں کے خلاف آواز بلند کر تی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ 1 کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر دیں گے، لیکن آپ نے تو لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا اور لاکھوں چھت توڑ دی ہے ایسا لگتا حکومت غریب مٹاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور آپکے تمام ووعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا ہاوسز کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ورکروں کی جبری برطرفیاں ختم کرکے میڈیا ورکرز کو تنخواہیں ادا کی جائیں اور صحافیوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔