Categories
خبریں

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب تک عوام نے صرف مہنگائی کا ٹریلر دیکھا تھا اب حکمران حقیقت میں سونامی لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب تک عوام نے صرف مہنگائی کا ٹریلر دیکھا تھا اب حکمران حقیقت میں سونامی لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Homepage

*مورخہ 30 دسمبر 2019*

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب تک عوام نے صرف مہنگائی کا ٹریلر دیکھا تھا اب حکمران حقیقت میں سونامی لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کر کے حکومت ہمیں نسل در نسل معاشی غلامی کی زنجیروں کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کونسل کے زمہ داران سے پاکستان ہاؤس میں 24 جنوری کو لاڑکانہ میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ قرضوں میں اس حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ وہ واپسی کا کوئی امکان اور راہ نظر نہیں آتی۔ تمام قرضوں کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافے سے لوگوں کے گھروں کے چولہے بھج رہے ہیں۔ حکمرانوں کو اس بات کا احساس تک نہیں ہے۔ پاکستان صحیح معاشی سمت میں جاتا ہوا نظر نہیں آ رہا نہ ہی حکومت معاشی مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام کرتی نظر آ رہی ہے۔ حکومت عوام کو اپنا لائحہ عمل بتائے اور اعتماد میں لے۔ پاکستان کا متوسط طبقہ ختم ہوتا جا رہا ہے، جبکہ غریب کے گھر کا چولہا جلنا مشکل ہو چکا ہے۔ ان حالات میں حکومت عوام سے مزید صبر کی توقع کر رہی ہے۔