معروف اداکار روحی بانو کے انتقال پر مصطفی کمال کا اظہار افسوس
January 26, 2019
روحی بانو ایک با صلاحیت اداکار تھیں اورمرحومہ کی فن کے فروغ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نے معروف اداکار روحی بانو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ روحی بانو ایک با صلاحیت اداکار تھیں اور مرحومہ کی فن کے فروغ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی آللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوار اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین