اگر ہمارے جیتے ہوئے نمائندہ نے 6 ماہ میں کام نہیں کیا تو ہمارا ایم پی اے خود استعفی دے گا، مصطفی کمال
January 25, 2019
27 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ایس پی کا امیدوار کامیاب سے ضرور ہمکنار ہوگا ، مصطفی کمال
لانڈھی و کورنگی کی عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ہے ، مصطفی کمال
ایک الیکشن کی ہار ہمارے حوصلے کم نہیں کر سکتی ہم 25 گناہ زیادہ اور بلند حوصلے کے ساتھ آج میدان میں موجود ہیں
اگر ہمیں لانڈھی کا مینڈیٹ مل گیا تو 6 ماہ کے اندر بنیادی مسائل حل کروا دیں گے ، مصطفی کمال
اگر ہمارے جیتے ہوئے نمائندہ نے 6 ماہ میں کام نہیں کیا تو ہمارا ایم پی اے خود استعفی دے گا، مصطفی کمال
میں مہاجر ہوں مگر اس نام پر ووٹ نہیں مانگوں گاہماری نسل تیس برس میں بند گلی میں آکر کھڑے ہوگئی
پی ایس 94 کے لانڈھی اور کورنگی کی عوام کو خراج تحسین پیش کر تاہوں
پی ایس 94 کے حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ایس پی کے تحت جمعہ کے روز ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کی۔ ریلی میں پی ایس94کے امیدوار عرفان وحید، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل، مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران و اراکین سمیت خواتین، بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ریلی کے شرکاء کاروں، موٹر سائیکلوں اور دیگر سواریوں پر سوار تھے۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پی ایس پی کے انتخابی کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر وطن پرست عوام نے ریلی کا راستے میں جگہ جگہ کھڑے ہو کر شاندار استقبال کیا اور ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ریلی کے لیے کراچی بھر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے نغمے بج رہے تھے، ریلی اور کیمپس پر کارکنان والہانہ رقص کرتے رہے۔ ریلی کے دوران پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی ہوئی، عظیم الشان ریلی کا آغاز پی ایس 94 کے مرکزی آفس لانڈھی سے ہؤا،جو مختلف علاقوں جن میں کورنگی نمبر پانچ، میمن فاؤنڈیشن،332روڈ برف خانہ، مہک فوٹو اسٹوڈیو 12000روڈ،ڈی پارک بابر مارکیٹ،چھوٹی مارکیٹ، نور منزل اسٹاپ، پی ایس او پمپ لانڈھی نمبر 6، بابر مارکیٹ لانڈھی نمبر4 چراغ ہوٹل سے ہوتی ہوئی مرکزی آفس لانڈھی میں اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ لانڈھی و کورنگی عوام نے ریلی میں کیثر تعداد میں شرکت کرکے پی ایس پی کے حق میں فیصلہ دے دیا کیونکہ لانڈھی و کورنگی کی عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ہے اور انشاللہ 27 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ایس پی کا امیدوار کامیاب سے ضرور ہمکنار ہوگا انہوں نے کہا کہ25 جولائی کے بعد ہی اصل پی ایس پی بنی ہے اورایک الیکشن کی ہار ہمارے حوصلے کم نہیں کر سکتی ہم 25 گناہ زیادہ اور بلند حوصلے کے ساتھ آج میدان میں موجود ہیں ،ہیں،کراچی کے مسائل کا حل صرف وصرف پی ایس پی کے پاس ہے کیونکہ کراچی کو پہلی اور آخری دفعہ ہم نے ہی بنایا تھا اگر ہمیں لانڈھی کا مینڈیٹ مل گیا تو 6 ماہ کے اندر بنیادی مسائل حل کروا دیں گے پانی کا مسئلہ ہو یا سڑکوں کا اللہ نے مجھے یہ صلاحیت دی ہے کہ میں اس مسلئے کا حل نکال لوں گا اگر ہمارے جیتے ہوئے نمائندہ نے 6 ماہ میں کام نہیں کیا تو میں ہمارا ایم پی اے خود استعفی دے گا، 6 ماہ میں اگر ناکام ہوا تو میں خود آپ سب کے بیچ حاضر ہوں گا اور معافی مانگوں گاانہوں نے کہاکہ ہم نے بھرپور کیمپین چلائی ہے ہمارے کارکنان نے سخت گرمی ہو یا سردی گھر گھر جا کمپین چلائی ہے پی ایس پی اللہ کے فیصلوں کو ماننے والی پارٹی ہے ہمارے
سامنے ہار جیت نہیں ہم جیتے ہیں یا سیکھتے ہیں اورلوگ ایم این اے اور ایم پی اے بن گئے ہیں اور لوگوں کی بد دعائیں لے رہے ہیں ہم لوگوں کی دعائیں لینا چاہتے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس 94 کے لانڈھی اور کورنگی کی عوام کو خراج تحسین پیش کر تاہوں جن میں عوام بالخصوص ماؤں، بہنوں اور بچوں کا بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت پر مشکور ہوں ٓانہوں نے کہاکہ میں مہاجر ہوں مگر اس نام پر ووٹ نہیں مانگوں گاہماری نسل تیس برس میں بند گلی میں آکر کھڑے ہوگئی،9 دفعہ ووٹ دیا مگر بدلے میں کچھ نہیں ملامجھے اپنے مہاجر ہونے پر فخر ہے مگر اس بناء پر دشمنی نہیں کراوں گامجھے نیا شہداء قبرستان آباد نہیں کرناَ